انٹر کلچرل وومن گروپ کی موسم خزاں کی پارٹی

رپورٹ نمائندہء خصوصی
جمعرات کی شام اوسلو میں انٹر کلچرل وومن گروپ میں موسم خزاں کی ایک دلچسپ ادبی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد موسم خزاں کی چھٹیوں سے پہلے ڈیزائننگ گروپ اور لینگوج گروپ کی خواتین کے ساتھ ایک دلچسپ شام منانا تھا۔تقریب میں نیورو تھراپسٹ ساجدہ پروین نے بھی خاص طور سے شرکت کی۔تقریب کا آغاز کلام کی دعاء سے کرنے کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم صاحبہ نے تنظیم کے موجودہ پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بتائیں اس کے بعد شازیہ عندلیب نے اردو فلک داٹ نیٹ کی سائٹ کا تعارف کروایا اور اسکی افادیت سے خواتین کو روشناس کیا۔اس کے بعد نیورو تھراپسٹ ساجدہ پر وین صاحبہ نیذہنی مسائل اور مثبت سوچ کے شخصیت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔
تقریب کے تیسرے مرحلے ایک مختصر ادبی انعامی مشاعرہ رکھا گیا جس میں خواتین نے اپنے پسندیدہ مزاحیہ اردو، پنجابی اور نارویجن اشعار اور نظمیں سنائیں۔
تقریب کے اختتام میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور نارویجن ڈشز سے کی گئی۔تمام خواتین اور بچے اس تقریب میں بہت لطف اندوز ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں