انٹر کلچرل وومن گروپ کا ٹیکنیکل میوزیم کا تفریحی دورہ

جمعرات اٹھائیس جولائی کی صبح انٹر کلچرل وومن گروپ کی ممبر خواتین اور بچوں نے اوسلو میں واقع ٹیکنیکل میوزیم کی سیر کی۔یہ گروپ کل چالیس خواتین اور بچوں پر مشتمل تھا۔میوزیم کی ٹکٹ کی ادائیگی تنظیم نے کی تھی۔ٹور کی لیڈر شاہدہ بی بی نے ٹور کے دوران ممبران کو وبائی مرض کے بارے میں معلومات دی اور ٹور کے مقاصد بتائے۔گروپ کی ممبر خواتین اور بچوں نے واٹر ٹربائن، موٹر کاریں، ہوائی جہاز،کمپیوٹر،کاغذ کی ایجاد کے تدریجی مراحل پر مبنی ماڈلز دیکھے۔
ماڈلز دیکھنے کے بعد تمام حاضرین شو میں گئے جہاں مختلف گیسوں ہیلیم، ہائڈروجن اور آکسیجن کے کیمیائی عمل اور جسم پر اثرات کے عملی مظاہرے کیے گئے جسے بچوں اور بڑوں نے بہت شوق سے دیکھا۔
ٹور کے اختتام میں شاہدہ بی بی اور شازیہ عندلیب نے شرکاء سے مختلف سوالات پوچھے۔جبکہ گروپ لیڈر غزالہ شاہین کی طرف سے تمام شرکاء کو سموسہ چاٹ پیش کی گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں