انٹر کلچرل وومن گروپ کا نارویجن قومی دن کے لیے اظہاریکجہتی

ikkg 6ikkg 3آلنا بی دیل فیورستمیں ماہ مئی میں نارویجن قومی دن کی اہمیت کے بارے میں ایک نارویجن زبان کی کلاس کے طلباء نے ایک پروگرام کیا۔پروگرام کی منتظم اعلیٰ غزالہ شاہین تھیں۔جبکہ نصرت اور شازیہ عندلیب معونین تھیں۔انٹرکلچرل وومن گروپ کی جانب سے فری نارویجن کلاسز میں حصہ لینے والی خواتین اور طلباء نے اس موقع پر نارویجن معاشرے کے بارے میں اپنے خیالات کا زبانی اورتحریری طورپراظہارکیا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اپنے اپنے ملک کے جھنڈے بھی بنائے۔جبکہ نارویجن قومی دن سترہ مئی کی غرض و غائیت اور مقصد پر غزالہ شاہین سربراہ وومن گروپ نے روشنی ڈالی۔نارویجن زبان سیکھنے والی دو طالبات نے بتایا کہ ۔وہ پہلی مرتبہ ناروے کے قومی دن کی تقریبات کا مشاہدہ کریں گی۔اس لیے یہ معلومات ان کے لیے بہت مفیدتھیں۔
پروگرام کے اختتام پر سب نے اپنے اپنے ملک کا کھانا شرکاء ک وپیش کیا۔

ikkg2.....
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں