انٹرنیٹ پر ہمسفر کی تلاش سے مایوس ہوکر نوجوان لڑکی رشتے کی تلاش میں ہارڈویئر سٹور پر پہنچ گئی

انٹرنیٹ پر ہمسفر کی تلاش سے مایوس ہوکر نوجوان لڑکی رشتے کی تلاش میں ہارڈویئر سٹور پر پہنچ گئی

) آسٹریلیا کی ایک لڑکی نے ٹنڈر اور دیگر ڈیٹنگ ایپلی کیشنز سے عاجز آ کر شوہر کی تلاش کا ایسا طریقہ اپنا لیا ہے کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیوساﺅتھ ویلز کی رہائشی اس لڑکی کا نام لیش کننگھم ہے جو گزشتہ دنوں ایک معروف بننگز ویئرہاﺅس پہنچ گئی اور وہاں لوگوں سے پوچھتی رہی کہ اسے شوہر کس جگہ سے ملے گا۔لوگ اس ہارڈویئر سٹور میں چیزیں خریدنے کے لیے آئے ہوئے تھے، مگر لیش یہاں شوہر خریدنے پہنچی ہوئی تھی اور ہرہارڈویئر سٹور کے ہر حصے میں جا کر پوچھتی پھر رہی تھی کہ اسے اپنا مستقبل کا شوہر کہاں ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق لیش نے اپنی اس تلاش کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں ایک جگہ وہ سٹور کے ملازم سے پوچھتی ہے کہ ”مجھے میرا مستقبل کا شوہر کہاں ملے گا؟“ ملازم بھی مذاق کا جواب مذاق سے دیتے ہوئے اسے کہتا ہے کہ ”سٹور کے بائیں حصے میں چلی جاﺅ، وہاں کسی شیلف میں آپ کو شوہر مل سکتا ہے۔“اس تلاش کے دوران لیش نے ایک کاغذ اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا ہوتا ہے جس پر ”مجھے ایک شوہر کی تلاش ہے۔ کیا آپ مدد کرسکتے ہیں؟“ لکھا ہوتا ہے۔لیش کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 2لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں