انوکھا چالان

وسیم ساحل
 دنیا میں اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کا احساس اور اور ان کی ادائیگیوں کے لئے تگ ودو کرنا پڑتی ہےاگرادارے اور افراد اپنے فرائض منصفی کو ذاتی مفادات  پر ترجیح دیں تو ایک اچھے معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں 3 سالہ  بچے ڈیکلن کو اپنی پلاسٹک کی موٹرسائیکل سڑک پرغلط پارکنگ کرنے پرہیلی فیکس پولیس نے جرمانہ کر دیا۔  پولیس سارجنٹ نے ڈیکلن کوپلاسٹک کی موٹرسائیکل غلط پارک پراس کو اس کی غلطی کااحساس دلایا اورشرارتاً اس کا چالان کرتے ہوئے اسے پارکنگ ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس مصنوعی چالان کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول ہو رہی ہے۔ موقع پر موجود لوگ اور والدین یہ منظر دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ سارجنٹ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ہمیشہ چالان نہیں کرتے ہمارا دل بھی ہنسی مذاق کرنا چاہتا ہے۔ ڈیکلن کے والدین  کا کہنا ہے کہ بچے کو اپنا چالان ٹکٹ اتنا پسند ہے کہ وہ اس کو اپنے ساتھ لے کر ہی بستر پر جاتا ہے۔ قوم کی تربیت اگر اچھے ہاتھوں میں ہو تو نتائج بہتر نکلتے ہیں ۔
اپنا تبصرہ لکھیں