انتہائی امیر باپ کا اپنی بیٹی کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کا تحفہ

انتہائی امیر باپ کا اپنی بیٹی کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کا تحفہ

ہانگ کانگ میں دنیا کے قیمتی ہیروں کی نیلامی ہوئی جہاں سے ایک جاپانی ارب پتی باپ نے ڈیڑھ ارب روپے کا ایک ہیرا خرید کر اپنے بیٹی کو تحفے میں دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ.22 88قیراط کا ہیرا تھا جس میں کوئی ایک خامی بھی نہیں تھی۔ اس طرح کے صرف 3ہیرے بولی میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ اس ہیرے کی بولی اس جاپانی شخص نے 1کروڑ 6لاکھ پاﺅنڈ لگائی۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شخص نے یہ ہیرا خریدنے کے بعد اپنی بیٹی ’منامی سٹار‘ کے نام پر اس کا نام رکھ دیا اور اسے تحفے میں پیش کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہیرے کا تعلق ہیروں کی قسم llaسے تھا اور اس قسم کے ہیرے بہت نایاب ہوتے ہیں اور دنیا میں خالص ترین اور سب سے قیمتی تصور کیے جاتے ہیں۔ملکہ برطانیہ کے تاج میں جڑے دو مرکزی ہیرے بھی اسی قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ نیلامی کرانے والی کمپنی ”لی ویان“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈی لی ویان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جاپانی شخص کو جو ہیرا فروخت کیا اس سے قبل اتنا بڑا اور خالص ہیرا آج تک ہماری دکان پر فروخت نہیں کیا گیا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں