امی پاکستان گئی ہیں

چنچل
امی پاکستان گئی ہیں
کھانے چھولے نان گئی ہیں
سب سے مل کر آئوں گی
پسینہ خوب بہائوں گی
تازہ سبزی کھائوں گی
کر کے یہ اعلان گئی ہیں
امی پاکستان گئی ہیں
ہفتے کو فون پہ پیغام ملا
منگل بازار سے امی
لینے کچھ سامان گئی ہیں
سارے سیاستدان
نکلے نرے بے ایمان
اب امی بھی مان گئی ہیں
امی پاکستان گئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں