امریکی وزیر کا نارویجن طریقہ کار پر پسندیدگی کا اظہار

جہاد کے لیے یورپ سے نارویجن حکمت عملی اور معلومات کے تبادلے کے طریقہ کا رکو امریکی وزیر انصاف نے سراہا ہے۔انکا کہنا ہے کہ جہادی گروپوں کو یورپین ممالک کی جانب سے کنٹرول کرنے کے لیے یہ بات اہم ہے کہ ضروری معلومات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے یورپین ممالک سے نو جوانوں کے جنگ میں حصہ لینے کے معاملے پر تشویش ظااہر کی۔امریکی وزیر نے منگل کے روز نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ اور وزیر انصاف آندرس س آنونندسن ے ملاقات کی ۔
جون میں ناروے کی جانب سے تشدد اور انتہا پسندی کنٹرول کرنے کے لیے نیا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔امریکی وزیر نے کہا کہ وہ امریکہ واپس جا کرایسے ہی منصوبہ کو تجرباتی بنیاد پر پرکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی شہریوں کے بارے میں تشویش ہے جو وہاں سے جنگ کرنے جاتے ہیں اور اپس آ کر جرائم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں