America Ijtemat

امریکہ کے مختلف شہروں میں دینی اجتماعات سے پیر محمد عثمان افضل قادری کے شاندار خطابات

نیویارک گجرات: (19 مئی 2014ئ ) پاکستان کے ممتاز مذہبی وروحانی رہنما پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ دربار عالیہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات پاکستان جو ان دنوں امریکہ کا تبلیغی دورہ کررہے ہیں انہوں نے یہاں کئی شہروں میں دینی اجتماعات سے شاندار خطابات کئے ہیں جنہیں کاوش ٹی

وی نیویارک اور دیگر چینلز اور ویب سائٹ نے نشر بھی کیا ہے تاہم نہ صرف انہیں بے حد سراہا گیا ہے بلکہ مقامی مسلمان حلقوں کی جانب سے نیک آباد مراڑیاں شریف کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ان کے شاندار استقبال کئے گئے ہیں۔ مسلم فیڈریشن جرسی سٹی، الکرم سنٹر نیویارک، المصطفیٰ سنٹر بروکلین، اسلامک سنٹر اولڈ برج، اسلامی سنٹر ضیا الکرم نیویارک، کنیک ٹیکٹ، نیوجرسی میں بھی انہوں نے خطابات کئے ہیں جبکہ بالٹی موڑ، ورجینیا کے علاوہ آئندہ جمعہ 23مئی 2014ء کو واشنگٹن میں پڑھائیں گے۔ نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو روح اور روحانیت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں وہ حقیقی اسلام کی طرف آجائیں، اسلامی تعلیمات پر عمل سے فلاح دارین کا حصول ممکن ہوتا ہے جبکہ قبر اور آخرت انہی کی بہتر ہوگی جو دنیا میں اللہ اور اسکے رسول ۖ کے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندے کو اپنا رشتہ سب سے زیادہ اپنے خالق ومالک اللہ رب العالمین سے مضبوط کرنا چاہئے جبکہ رسول اللہ ۖ سے سب سے زیادہ محبت اس لئے بھی ضروری ہے کہ قبر میں جب سارے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں تو حضورۖ وہاں بھی تشریف لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہۖ کے پسینہ سے خوشبو کا آنا، دانتوں سے نور کا نکلنا، چہرہ مبارک کے حسین جلوئوں کو دیکھ کر عبد اللہ بن سلام کا اسلام قبول کرنا، انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری کرنا، بادلوں کا آپ پر سایہ کرنا، پتھروں کا الصلوٰة والسلام علیک یارسول اللہ پکار کر درود وسلام کہنا، اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کرنا، ان کمالات سے نہ صرف آپ کا رسول اللہ ہونا واضح ہورہا ہے بلکہ ہمیں متوجہ کیا جارہا ہے کہ کسی عام کی نہیں ایسی خاص اور عظیم ہستی کے اتباع کرو۔ آخر میں مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری نے لوگوں کے شرعی اور روحانی مسائل کے حل بیان کئے اور سوالوں کے جوابات دئے، بعد ازاں مجلس ذکر کے بعد خصوصی دعا بھی کروائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں