امریکہ : دریائے مس سپی میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند

امریکہ : دریائے مس سپی میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند

امریکہ میں دریائے مس سپی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی،علاقے کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سب سے بڑے دریا مس سپی میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب دیکھنے میں آرہا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ بدھ تک دریا میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث علاقے میں تین ہزار مکانات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جسکے بعد حکام نے ان علاقوں میں رہایش پذیرافراد کو ایک ہزار گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے