امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی 

امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں سٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر جمعرات سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں سٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں،سٹوڈنٹ ویزا کا اجراءامریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینے درخواستگزاروں اور ملازمین کی کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے جب کہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں