افغان پناہ گزین ترجمان کی ناروے واپسی

اٹلی روانہ یا جانے والے افغان پناہ گزین فیض اللہ مرادی کو نارویجن امیگریشن کے محکمہ نے واپسی کے لیے ائیر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نارویجن نیوز ایجنسی کے مطابق افغان پناہ گزین کو جلد از جلد ناروے واپس بلا کر اس کے کیس کی پیروی کی جائے گی۔ مشیر برائے پریس جون کا کہنا ہے کہ محکمہء امیگریشن فیض ا للہ کو واپسی کے لیے عملی امداد فراہم کر رہا ہے۔افغان پناہ گزین کے وکیل آرلڈ کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کو درحقیقت روم سے بدھ کو واپس آنا تھا ۔وہ اس کے لیے عدالت سے نئی تاریخ لے گا۔تاہم وہ بطور پناہ گزین ابھی تک ناروے میں ہی رجسٹرڈ ہے۔اسکا مطلب ہے کہ افغان ترجمان وہیں واپس آئے گا جہاں سے اسے لے جایا گیا تھا ۔اس طرح اس کے کیس کی وہیں سے پیروی کی جائے گی جہاں سے سلسلہ منقطع ہوا تھا۔
فیض اللہ مرادی نے افغانستان میں نارویجن فوجوں کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے کے بعد ناروے میں پناہ کی درخواست دی تھی ۔مگر اسے اٹلی بھیج دیا گیا ۔

نارویجن ٹی وی چینل س گفتگو کے دران فیض اللہ مرادی نے اپنی مراد بر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں