اطالوی کوسٹ گارڈ ڈوبتی کشتیاں بچانے میں ناکام

اطالوی ساحلی ایمرجنسی کے امدادی محکمہ نے نارویجن خبر رسان ایجنسی سے معزرت خواہانہ رویہ میں بات کی ۔اطالوی سمندری امدا دکے محکمہ کے کیپٹن Captain Leopoldo لیو پولڈو نے ایک بڑی اسکرین دکھاتے ہوئے بتایاکہ ہم یہاں سے سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں۔ہمیں ایک ہی دن میں روم کے سمندر سے ستائیس سگنل مختلف سمتوں سے موصول ہوئے۔یہ مختلف کشتیوں اور بحری جہازوں کے سگنلز تھے جنہیں امداد چاہیے تھی ۔ ہم نے سب کو جواب تو دیے لیکن ان کی مدد نہیں کر سکتے تھے۔اب ہم کیا کریں ؟ایک وقت میں ہم لوگ اتنے ذیادہ لوگوں کو امداد نہیں دے سکتے ۔اس لیے ہماری درخواست ہے کہ ہمارے آس پاس جو کمرشل اور ماہی گیری کی کشتیاں ہیں ایسے موقع پر وہ ہماری مدد کریں تاکہ ہم لوگوں کو بچا سکیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں