اس سال پاکستانیوں نے کتنے موبائل فون درآمد کئے؟ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اس سال پاکستانیوں نے کتنے موبائل فون درآمد کئے؟ ریکارڈ ٹوٹ گئے

مالی سال 2021ءمیں جولائی سے نومبر تک پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں ریکارڈ 45فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق اس عرصے کے دوران پاکستانیوں نے 724.85ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صرف 498.463ملین ڈالر کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

پاکستانی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ٹیلی کام کے شعبے کی درآمدات میں اس عرصے کے دوران 31.32فیصد اضافہ دیکھے میں آیا ہے جن کی مالیت 896.597ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں682.762ملین الر کی ٹیلی کام درآمدات ہوئی تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر نومبر کے مہینے میں موبائل فونز کی درآمد میں 155.30فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نومبر 2020ءمیں 166.124ملین ڈالر مالیت کے فون درآمد کیے گئے جبکہ نومبر 2019ءمیں 110.723ملین ڈالر مالیت کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں