اس خاتون کوایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روکدیا لیکن یہ دراصل کون ہے؟

اس خاتون کوایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روکدیا لیکن یہ دراصل کون ہے؟

ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا، ان کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدراور انسانی حقوق ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر کو لاہورایئرپورٹ پر لندن جانے سے روکا ہے۔ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا ہے۔ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں