اس ایک پرندے میں وہ تمام خوبیاں ہیں جن کی خواتین دعا مانگتی ہیں کہ ان کے شوہروں میں موجود ہوں

اس ایک پرندے میں وہ تمام خوبیاں ہیں جن کی خواتین دعا مانگتی ہیں کہ ان کے شوہروں میں موجود ہوں

ایک آئیڈیل خاوند بننے کے لئے آپ میں کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟ یہ جاننے کے لئے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت نہیں، بس ایک پرندے کی زندگی کا مطالعہ کر لیجئے۔ یہ پرندہ ”لال چڑا“ ہے، جس کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میں ہر وہ خوبی پائی جاتی ہے جو ایک آئیڈیل خاوند میں ہونی چاہیے۔

سائنسی جریدے ”نیو سائنٹسٹ“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پرندے Robin یعنی لال چڑے کو ایک بہترین ’خاوند‘ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ پرندہ اپنی مادہ کی ضروریات کو پوری طرح سمجھتا ہے اور انہیں پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔یہ مادہ کو خوش رکھنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے، اور خاص طور پر جب وہ بچے پال رہی ہوتی ہے تو اس کی ہر ضرورت کچھ یوں پوری کرتا ہے کہ اسے گھونسلے سے باہر قدم رکھنے کی بھی ضرورت نا پڑے۔

نیوزی لینڈ کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ولنگٹن کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس پرندے کا کئی سال تک مطالعہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ یہ کبھی اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتا۔ ساری عمر ایک ہی مادہ کے ساتھ رہتا ہے اور اسے گھونسلہ بنا کر دینے سے لے کر بچوں کی پرورش تک ہر کام میں بے پناہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

یہ بات بھی دلچسپ کہ یہ پرندہ اپنی مادہ کے مزاج اور پسند ناپسند سے بھی خوب واقف ہوتا ہے۔ وہ اس کیلئے ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاتا ہے جنہیں کھانا وہ بہت ہی پسند کرتی ہے۔ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مادہ کو کیا چیزیں زیادہ پسند ہیںاور یہ ہمیشہ وہی چیزیں تلاش کر کے لاتا ہے۔ اب اس پرندے کو کیسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی ساتھی چڑیا کو کون سا پھل یا کون سے بیج پسند ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قدرت کے اس راز کو وہ نہیں سمجھ پائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں