اسلام میں ہیپی نیو ایئر نائٹ کا کوئی تصور نہیں

نارووال( )اسلام میں ہیپی نیو ایئر نائٹ کا کوئی تصور نہیں،نئے عیسویں سال کے آغاز اور سابقہ سال کی گزرجانے پر ہمیں اپنا احتساب کرنا ہے کہ کیا ہماری زندگی اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کے احکامات کی پابندی میں گزر رہی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت ہر مسلمان پر فرض ہے۔دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی اطاعت ضروری ہے۔اسوہئ رسول عربی ﷺ پر عمل کر کے انسان کامیاب ترین زندگی گزار سکتا ہے۔ آپ ﷺ نے زندگی کے ہر شعبہ کے اندر اپنی امت کی راہنمائی فرمائی۔نبی کریم ﷺ نے انسان و مسلمان کو محبت اور اُنس کا پیکر بنایا ہے۔تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل کامیابی کا زینہ ہے۔عشقِ مصطفےٰ ﷺ کا تقاضا ہے کہ تعلیمات مصطفےٰ ﷺ پر عمل کیا جائے۔آخرت کی کامیابی کیلئے دنیا میں مقصد حیات کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔زندگی میں کئے جانے والے نیک اعمال آخرت میں بخشش و نجات کا ذریعہ ہونگے۔قیامت کا دن رزلٹ کا دن ہے جبکہ دنیا امتحان گاہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میں منعقدہ 76 ویں ماہانہ اجتماع اویسیاں بسلسلہ ایصال ثواب بدرالمشائخ قبلہ پیرسائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع اویسیاں کی قیادت معروف قانون دان چوھدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ جبکہ نگرانی صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور علامہ حافظ محمد عرفان اسلام اویسی نے کی۔اجتماع اویسیاں سے خطیب پاکستان علامہ حافظ محمد لقمان اویسی چئیرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان ضلع سیالکوٹ اور خطیب ذیشان علامہ پروفیسر حافظ محمد اعظم عطاری راہنما ادارہ تاجدار یمن پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے ساری زندگی اپنے کردار و اخلاق سے اطاعت نبوی ﷺ کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ ان کے جلائے ہوئے چراغ علم آج بھی دنیا کو روشنی فراہم کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر معروف روحانی شخصیت پیرارشد محمود قادری نعیمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ تکیہ کلاں شریف،معروف روحانی شخصیت پیرخواجہ محمد معصوم انور نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیرہ شاہ کونین اللہ ھو رحمان پورہ نارووال،معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیرسید عاصم علی شاہ گیلانی آستانہ عالیہ کوٹلی پلاٹ شریف،معروف سماجی شخصیت چوھدری شرافت علی ملہی آف مسقط،معروف صحافی رانا محمد مدثر مانگوی،برادرم محمد یونس منا،حاجی محمد الیاس،صوفی صابرحسین سیفی،حافظ محمد عرفان اور دیگر مہمانان خصوصی تھے۔ معروف ثناء خوان محمد سجاد اویسی،محمد عثمان طاہری،صوفی نورعالم رضوی،حافظ محمد عمر عطاری،محمد حماد ہارونی،حافظ غلام مصطفے اویسی،حافظ محمد ارسلان جماعتی،محمد عدیل فریدی،حافظ محمد عمران خالد قادری،محمد مبین طاہر،صاحبزادہ احمد رضا رضوی،محمد حامداور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر صاحبزادہ محمد شہروز اویسی، علامہ ظہیراحمد جلالی،محمد آکاش اویسی،محمد انیس بھٹی،صاحبزادہ انصر محمود قادری نعیمی،ملک محمد شمس اویسی،محمد اسامہ بٹ،محمد اویس اویسی،حافظ محمد وقاص اویسی،صوفی محمد ریاض اویسی،ملک محمد رمضان اویسی،صوفی محمد منیراویسی،ملک محمدشبیر بھولا اویسی،رانا ذکا ء الحسن اویسی اور دیگر بھی موجود تھے۔لنگراویسیہ کا وسیع انتظام تھا۔اس موقعہ پر احباب محبت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں