اسلام آباد میں جھیل کے اندر سے تاریخی مسجد دریافت ہوگئی

اسلام آباد میں جھیل کے اندر سے تاریخی مسجد دریافت ہوگئی

اسلام آباد کے مشہور سیاحتی مقام شکر پڑیاں پر کنول جھیل کی صفائی کے دوران قدیم مسجد دریافت ہوئی ہے،سی ڈی اے نے مسجد  کو اصلی حالت میں  بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )حکام کا کہنا ہے  کہ فن تعمیر اور دیگر نشانیاں بتاتی ہیں کہ گزرے وقتوں میں یہاں مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہوتے تھے۔ ہمیں ایک اسٹرکچر سا نظر آیا جب اس کو غور سے ديکھا تو پتہ چلا کہ وہ مسجد ہے۔ کسی زمانے میں جب یہاں کوئی آبادی رہی ہوگی تو وہ مسجد نماز کے لیے استعمال ہوتی رہی ہوگی۔مسجد کے ساتھ گرم پانی کیلئے بنایا گیاخاص ٹینک بھی موجود ہے۔

ترجمان سی ڈی اے  کے مطابق چھوٹی سی جگہ ہے تو ہم نے اسے اسی جگہ، اسی طرح، اسی شکل پر اس کو محفوظ کرنے کا سوچا ہے اور سی ڈی اے ہی اس کو مینج کرے گا۔تاریخی مسجد کس نے تعمیر کرائی اس سوال کا جواب جاننے کے لیےتحقیقات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں