اسلام آباد کے سکول میں شدید گرمی سے 25 بچے بے ہوش ہو گئے

اسلام آباد کے سکول میں شدید گرمی سے 25 بچے بے ہوش ہو گئے 

 اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی، سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں چھٹی دے دی گئی۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک بڑھ گیا۔ شہروں میں 5 سے 7 جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں