استقبالیہ سینٹروں میں پناہ گزین اکثربھوکے رہتے ہیں

استقبالیہ سینٹروں میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بیشتر پناہ گزین بھوکے رہتے ہیں۔محقق لاؤرا نے استقبالیہ سینٹر میں گھوم پھر کردیکھا کہ بیشتر پناہ گزین پاستہ لائٹ بریڈ اور مچھلی شوق سے کھاتے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے پناہ گزینوں سے سوالات کیے جن میں آدھے پناہ گزینوں نے اس بات کی شکائیت کی کہ وہ اکثربھوکے رہتے ہیں۔اس تحقیقی رپورٹ پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مینیجر نے تبصرہ کرتے ہوئے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ ناروے جیسے ملک میں لوگ بھوک ہونے کی شکائیت ر رہے ہیں۔Terragni نے اسے ایک سنجیدہ معاملہ قرار دیا۔
اس وقت مستقل استقبالیہ سینٹروں میں رہنے والے پناہ گزینوں کا ماہانہ خرچہ کم کر کے دو ہزار چوالیس کرونے کر دیا گیا ہے۔جس میں انہوں نے رہائش کے علاوہ تمام اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں