اسامہ بن لادن سے متعلق عمران خان کے بیان پر شاہ محمود قریشی کی وضاحت آگئی

اسامہ بن لادن سے متعلق عمران خان کے بیان پر شاہ محمود قریشی کی وضاحت آگئی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق افغان ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میڈیا کے چند حلقوں نے بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے شاہ محمود قریشی سے پوچھا کیا آپ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں تو کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد وزیر خارجہ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں