ارطغرل کی اردو ڈبنگ کیلئے بہترین آپشنز پر کام جاری،جلد سے جلد براڈکاسٹنگ کیلئے تیارہیں، پی ٹی وی

ارطغرل کی اردو ڈبنگ کیلئے بہترین آپشنز پر کام جاری،جلد سے جلد براڈکاسٹنگ کیلئے تیارہیں، پی ٹی ویپاکستان ٹیلی ویژن نے معروف ترک ڈرامہ ”ارطغرل“ کی اردو میں ڈبنگ کا سلسلہ رکنے کی تصدیق کردی  اور سرکاری ٹی وی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈبنگ رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’پی ٹی وی فی الحال ”ارطغرل“کی ڈبنگ کے بہترین آپشنز پر کام کررہا ہے۔اس تاریخی اور عظیم ڈرامہ پر انتہائی باریک بینی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وائس اوور ز کی تبدیلی سے اس کا اصل مفہوم نہ کھوجائے‘۔

ترک میڈیا ’ترکی اردو‘ کے ٹویٹ کے جواب میں سرکاری ٹی وی نےٹویٹ کیا کہ’پی ٹی وی ترک ڈرامہ سیریل’ ارطغرل ‘کی اردو ڈبنگ کے ساتھ جلد از جلد براڈکاسٹنگ کیلئے پوری طرح تیارہے۔اس حوالے سے میڈیا کے ایک مخصوص حلقے میں ہونے والی چہ میگوئیاں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی وی نے آج ہی بیان جاری کیا ہے

سرکاری ٹی وی کے مطابق جیسے ہی بہترین لوگوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگا ڈرامے کی ڈبنگ شروع ہوجائے گی۔پی ٹی وی اپنے ناظرین کو ڈرامہ کی ڈبنگ اور آن ایئر ہونے سے متعلق شیڈول کی تفصیلات وقتا فوقتا پی ٹی وی نیوز ، ٹویٹر ااور فیس بک پر جاری کرتارہے گا۔

پی ٹی وی نے اپنا بیان ٹویٹر کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی جاری کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں