اردگان نے پوپ فرانسس کو فون گھمادیا، اسرائیل کے حوالے سے سخت موقف، سزا کا مطالبہ کردیا

اردگان نے پوپ فرانسس کو فون گھمادیا، اسرائیل کے حوالے سے سخت موقف، سزا کا مطالبہ کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دے۔

ترکی کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک صدر نے پوپ فرانسس سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کا قتلِ عام رکوانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ عیسائی بھی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسرائیل نے نہ صرف مسجدِ اقصیٰ تک رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے بلکہ عیسائیوں کے مقدس گرجا گھر سیپلکر میں داخلہ بھی بند کردیا ہے۔

طیب اردگان نے کہا کہ یروشلم کا تقدس پامال کرنے والے اسرائیل کے خلاف تمام انسانیت کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کو منہ توڑ جواب جواب دینا چاہیے، اگر عالمی برادری نے اسرائیل کو سبق نہ سکھایا تو فلسطینی کا قتلِ عام ہوتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں