اردو کےناقدوں اورقدردانوں کیلئے چند امپورٹڈ اشعار

Abida Rahmani

چہرے میرے زخم ہیں دیدارِ یار کے

پردہ نشیں نے مارا ہے برقع اتار کے

فرق ٹی وی اور بیوی کا بتاتا ہوں تمہیں

ایک میں ہے کنٹرول اور ایک ہے بے کنٹرول

شوہر کو اپنے بیوی نے اک خط میں یہ لکھا

دل آپ کی چاہت میں بہت بے قرار ہے

پردیس میں گئے تمہیں دس سال ہو گئے

جب سے گئے ہو اب کے نہ چٹھی نہ تار ہے

تم آؤ یا نہ آؤ مگر خرچ تو بھیجو

پہلے تھا خرچ دس روپے اب دس ہزار ہے

تم چھوڑ کر گئے تھے فقط ایک ہی بچہ

اب ماشاء اللہ بچوں کی پوری قطار ہے

اپنا تبصرہ لکھیں