اب آپ بنا بنایا گھر انٹرنیٹ سے آرڈر پر منگواسکتے ہیں، سہولت متعارف کروادی گئی

اب آپ بنا بنایا گھر انٹرنیٹ سے آرڈر پر منگواسکتے ہیں، سہولت متعارف کروادی گئی

انٹرنیٹ نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب راج مستریوں سے گھر بنوانے کا دور بھی قصہ پارینہ ہوا کہ اب آپ بنے بنائے گھر بھی انٹرنیٹ سے آرڈر کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ بنے بنائے گھر ایمازون پر فروخت ہو رہے ہیں، یہ ایسے آسان ہیں کہ منگوا کر صارفین خود انہیں محض دو دنوں میں جوڑ سکتے ہیں اور اس خوبصورت گھر میں رہائش رکھ سکتے ہیں۔ ان گھروں کی قیمت 5ہزار ڈالر (تقریباً 7لاکھ 92ہزار روپے)سے شروع ہوتی ہے۔ اس قیمت میں آپ 100مربع فٹ سے 400مربع فٹ کا گھر منگوا سکتے ہیں۔ یہ قیمت گھر کی نوعیت کے تناسب سے 64ہزار 650ڈالر (تقریباً 1کروڑ 2لاکھ روپے) تک جاتی ہے، تاہم یہ قیمت زیادہ تر ان گھروں کی ہے جن کا رقبہ 400مربع فٹ سے زیادہ ہے۔ان گھروں کا تمام سامان صارف کے دروازے پر پہنچایا جاتا ہے۔ یہ گھر فروخت کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دو لوگ صرف 2دن میں یہ گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔ خریداروں کو گھر کی بنیاد خود تعمیر کرنی ہو گی اور پھر یہ بنا بنایا گھر انسٹال کرنے کے بعد پانی، بجلی اور گیس کا نظام بھی خود نصب کرنا یا کروانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں