’آپ ہمیں کیسے لیکچر دے سکتے ہیں، آپ تو۔۔۔‘ مسجد میں تقریر کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا

’آپ ہمیں کیسے لیکچر دے سکتے ہیں، آپ تو۔۔۔‘ مسجد میں تقریر کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا

 یورپی ملک سوٹزرلینڈ کے دورے پر گئے ہوئے مسجد الحرام کے امام عبدالرحمن السدیس کے ساتھ ایک مسجد میں خطاب کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ جس کی توقع شاید ہی کسی نے کی ہو گی۔ ویب سائٹ ”مڈل ایسٹ آئی“ کے مطابق مسجد میں خطاب کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے کچھ انتہائی ناگوار قسم کے سوالات پوچھ لئے، جس کی ویڈیو اب دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اس شخص نے امام کعبہ کے سیاسی نظریات پر تنقید کرتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ ”آپ ہمیں امن کے بارے میں لیکچر کیسے دے سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے ہمسایہ ممالک یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟“ السدیس سکیورٹی کے موضوع پر بات کررہے تھے لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کو جواب دئیے بغیر ہی وہ رخصت ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان سے سوال کرنے والے شخص کا تعلق الجیریا سے ہے۔ اس نے الجیریا، مصر اور ترکی میں ہونے والی بغاوت کیلئے سعودی امام کی حمایت پر بھی سوالات اٹھائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سوالات اٹھانے والے شخص کیلئے حمایت کا اظہار کیا ہے اور خصوصاً امام عبدالرحمن السدیس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی مملکت کے حکمران السعود خاندان کی حمایت اور تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ اور سعودی عرب مل کر دنیا کو امن اور خوشحالی کی جانب لیجارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان امریکہ کے دورے کے دوران نیویارک میںد یا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں