’آپ کے قربانی کے حصے میں 349 روپے بچ گئے ہیں‘ الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، حصہ داروں کو پیسے واپس دینے کا اعلان

’آپ کے قربانی کے حصے میں 349 روپے بچ گئے ہیں‘ الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، حصہ داروں کو پیسے واپس دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، قربانی کے حصے کے بچے ہوئے پیسے لوگوں کو واپس کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

صحافی فیض اللہ خان نے الخدمت کی جانب سے موصول ہونے والا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس خط میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں سے قربانی کے حصے کی مد میں فی کس 13 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ کل اخراجات 12 ہزار 657 روپے آئے۔ اس لیے 349 روپے حصہ داروں کو واپس کیے جائیں گے۔

فیض اللہ خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں الخدمت خیر کا سبب ہے عید پہ اجتماعی قربانی کیلئے رقم لی اور آج اس کا سارا حساب کرکے ہر حصہ دار کو 349 روپے واپس کرنے جارہی ہے الخدمت اس رقم کو رکھ بھی لیتی تو شاید ہی کسی کو اعتراض ہوتا ، حساب آڈٹ وغیرہ تنظیموں کیلئے مشکل ہوتا ہے لیکن الخدمت خوشی سے یہ سب کراتی ہے۔‘

Image

اپنا تبصرہ لکھیں