آپ نے باتھ روم میں لگی ہاتھ سکھانے والی یہ مشین تو اکثر استعمال کی ہوگی، لیکن اس کا کیا خوفناک ترین نقصان ہوتا ہے؟ جان کر آپ آئندہ اس کے قریب بھی نہ جائیں گے

آپ نے باتھ روم میں لگی ہاتھ سکھانے والی یہ مشین تو اکثر استعمال کی ہوگی، لیکن اس کا کیا خوفناک ترین نقصان ہوتا ہے؟ جان کر آپ آئندہ اس کے قریب بھی نہ جائیں گے

اتھ رومز میں ہاتھ سکھانے والی ایک مشین لگی ہوتی ہے جسے ہر کوئی استعمال کرتا ہے لیکن اب ایک سائنسدان نے اس مشین کا ایسا خوفناک ترین نقصان بتا دیا ہے کہ آئندہ آپ اس مشین کے قریب بھی نہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی سائنسدان نکول وارڈ نے ایک تجربے کے ذریعے اس مشین میں خطرناک بیکٹیریا اور فنگس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔نکول نے ایک پیٹری ڈش تین منٹ کے لیے اس مشین کے اندر رکھی اور پھر جب اسے باہر نکالا تو اس کی حالت دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئی۔اس پر فنگس اور بیکٹیریا بڑی مقدار میں موجود تھے۔
تجربے کے اگلے مرحلے میں اس نے 48گھنٹے کے لیے اس پلیٹ کو مشین کے اندر رکھا اور جب اسے نکالا تو اس کی ہیئت ہی بدل چکی تھی، وہ فنگس اور بیکٹیریا سے اٹی ہوئی تھی۔ نکول وارڈ نے اس پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور لوگوں کو بتایا ہے کہ ”ہاتھ خشک کرنے والی مشین کے اندر یہ خطرناک چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ آئندہ کبھی یہ مشین استعمال نہ کریں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں