آٹھ نارویجن جیلوں کے اوپر سے فضائی ٹریفک کی پابندی

نارویجن ایوی ایشن اتھارٹی نے آٹھ نارویجن جیلوں کے او پر سے پرواز کرنے سے سیکورٹی کے نقطہء نظر سے پابندی لگا دی ہے۔
ان آٹھ ممنوعہ جیلوں کا تعلق مندرجہ ذیل شہروں سے ہے۔برگن شہر، ہالڈن شہر، رنگ ریک شہر، استوانگر شہر ، ٹیلی مارک شہر، شی این، اور ڈیٹینشن سینٹر۔یہ جیلیں اس وقت ہائی الرٹ سیکورٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔
اس پابندی کا فیصلہ جیل حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مل کر کیا ہے۔
جیل حکام کے اس اقدام سے جیل میں ڈرون یا دوسرے فضائی ائیر کرافٹ کی مدد سے انکے سیکورٹی تنصیبات کا پتہ لگانا یا جیل میں اسلحہ بھیجنے کے اسباب بند ہو جائیں گے۔ کے ڈی آئی کی ڈائیریکٹر لیسے سانے رود Lise Sannerud کے مطابق گو کہ ایسے واقعات اس شعبے میں کبھی نہیں ہوئے لیکن پھر بھی کسی بھی ممکنہ نئے حادثہ سے بچنے کے لیے انہوں نے یہ حفاظتی قدم اٹھایا ہے۔
حفاظتی اقدام کا نقطہء آغاز جیل کے ایک خاص مرکزی علاقے سے لے کر نو سو چھبیس میٹر کی حدود تک متعین کیا گیا ہے۔
اس پابندی کا اطلاق ملٹری،پولیس، ایمبولنس اور ریسکیو سے متعلق فضائی ٹریفک پر نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں