آن لائن ایف آر درج کرانے کا نظام متعارف‎

  کراچی پولیس نے بھی شہریوں کی مشکلات آسان کرتے ہوئے آن لائن ایف آئی آر درج کروانے کا نظام متعارف کروا دیا ے
رپورٹ   وسیم ساحل 

۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کمپلیکس میں آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کے نظام کی اففتاحی تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی تھے۔ انہوں نے اس تازہ ترین نظام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ آن لائن ایف آئی آر جیسے آسان ذریعے کی بڑے عرصے سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس نے فوری طور پر اس سہولت کو نافذ العمل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر شکایت ہوتی ہے کہ پولیس عوام کا مقدمہ فوری طور پر درج نہیں کرتی تو اب کسی بھی واقعہ یا جرم کی ایف آئی آر آن لائن درج کی جاسکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آن لائن طریقہ کار کے ذریعے لوگ جھوٹی ایف آئی آربھی درج کرانے کی کوشش کریں گے تاہم ایسے افراد کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر سیل کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس نظام سے فائدہ اٹھانے سے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن لائن ایف آئی آر کے لیے مدعی کو ای میل کرنا ہو گی جس کے بعد ابتدائی معلومات ریکارڈ کا حصہ بنا لی جائیں گی، اگلے مرحلے میں مدعی کو ایک سادے فارم میں اپنے بارے میں اور جو واقعہ پیش آیا ہے اس سے متعلقتمام معلومات دینا ہوں گی جس کے بعد قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں