آنر نے اپنے بہترین تین سمارٹ فونز متعارف کروا دیئے ، قیمت اور خصوصیات جان کر آپ خریدنے پہنچ جائیں گے

آنر نے اپنے بہترین تین سمارٹ فونز متعارف کروا دیئے ، قیمت اور خصوصیات جان کر آپ خریدنے پہنچ جائیں گے

آنر نے اگست 2019 کے مہینے میں تین نئے سمارٹ فونز متعارف کروا کر سمارٹ فونز کی دنیا میں یہ ثابت کر دیاہے کہ ” اس جیسا کوئی نہیں “ ۔آنر کی جانب سے ” آنر 20 پرو“ ، ” آنر 8A“ ، آنر 10 لائٹ پرو 128GB“سمارٹ فونز اپنے مداحوں اور خاندانوں کیلئے پیش کیے گئے ہیں جو کہ جدید ٹیکنالوجی اور زبردست فیچرز کا امتزاج ہیں ۔

آنر کی جانب سے پیش کیے جانے والے ماڈل ” آنر8A“ کا بیک کیمرہ 13 میگا پگلز جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے ، یہ ڈیوائس نہ صرف شاندار کیمرے کی حامل ہے بلکہ اس میں ”6.09 انچ ڈیو ڈراپ فل ویو ڈسپلے “ دیا گیاہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے ۔ بہترین خوبیوں کے ساتھ اس کی قیمت بھی نہایت مناسب 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے ۔ یہ موبائل فون صارفین کیلئے سیاہ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے جبکہ اس کے علاوہ اس کا لیمیٹڈ ایڈیشن ”سرخ “رنگ میں بھی جاری کیا گیاہے ۔

آنر کی جانب سے دوسرے متعارف کروایا جانے والا سمارٹ فون ” آنر 10 لائٹ پرو 128GB“ دراصل گزشتہ لانچ کیے گئے ”آنر 10 لائٹ “ کا اگلا ماڈل ہے جس میں 128 جی بی کی وسیع سٹوریج دی گئی ہے تاکہ صارفین اپنی خوبصورتوں یادوں کو محفوظ کر سکتے ہیں ۔اس موبائل فون میں سیلفی کے شوقین افراد کے شوق کو سامنے رکھتے ہوئے 24 میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیاہے جس سے وہ اپنی یادوں کو سب سے شاندار رزلٹ میں کھینچ کر محفوظ کر سکتے ہیں ۔ ” آنر 10 لائٹ پرو 128GB“ میں 6.21 انچ کا ڈیو ڈراپ ڈسپلے دیا گیاہے ۔ بہترین خصوصیات کے ساتھ اس موبائل فون کی قیمت صرف 31 ہزار 999 روپے ہے اور یہ ” گریڈینٹ سکائی بلیو “ رنگ میں فروخت کیلئے میسر ہے ۔

”آنر 20 پرو “ آنر کا جدید فلیگ شپ سمارٹ فون ہے جو کہ ہولوگرافک ڈیزائن کے ساتھ ساتھ شاندارکارکردگی اور زبردست کیمرے کا حامل ہے ، یہ موبائل فون ” فینٹم بلیک اور فینٹم بلیو “ رنگ میں صارفین کیلئے پیش کیا گیاہے جس کی قیمت صرف 99 ہزار 999 روپے ہے ۔ آنر 20پرو میں ’اے آئی کواڈ کیمرا‘ (AI Quad Camera)نصب کیا گیا ہے۔ اس کا مین کیمرا 48میگاپکسل ہے جو او آئی ایس کے ساتھ مہیا کیا گیا ہے۔ اس کیمرے کے ذریعے آپ حقیقی نظارے کو اپنے فون میں قید کر سکتے ہیں۔ نئے ہولوگرافک ڈیزائن کے حامل اس فون میں 6.26انچ آنر فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں نصب کیا گیا کیرن 980اے آئی چپ سیٹ (Kirin 980 AI Chipset) صارفین کو ایک طاقتور تجربے سے روشناس کرائے گا۔ اس فون میں 8جی بی RAMاور 256جی بی ROMمہیا کیے گئے ہیں۔

آنر سمارٹ فونز کا ایک معروف برانڈ ہے جس کا نعرہ ” آنر میری دنیا “ (“HONOR My World”)ہے ۔اس برانڈ کو ڈیجیٹل دور میں زندگی گزارنے والے نوجوانوں کی ضررویات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور انہیں پورا کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں اور خوابوں کو حقیقت میں ڈھالتے ہوئے بہترین تجربہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں