آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس ہفتے دورہ افغانستان پر آ رہے ہیں :افغان وزارت دفاع

1

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس ہفتے افغانستان کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ انسداد دہشتگردی اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے افغان طالبان کو مذاکرات کے میز پر لانے کیلئے اقداما ت پر بات چیت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ آرمی چیف اس ہفتے افغانستان کے دورے پر آ رہے ہیں ،جس دوران افغانستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں