آربائیدر پارٹی کے یوتھ ونگ کے لیڈر کی ہوم ورک ختم کرنے کی تجویز

آربائیدر پارٹی کے یوتھ ونگ کے لیڈر حسینی مانی نے اسکولوں سے ہوم ورک ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔تجویز کے بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔حسینی مانی کا کہنا ہے کہ ہوم ورک کی وجہ سے بچوں میں تفرکہ پیدا ہوتا ہے دوسرے بچوں اور والدین کی روزمرہ مصروفیات میں ہوم ورک کرنا ایک اضافی بوجھ ثابت ہوتا ہے۔اس لیے اسے ختم کر دینا چاہیے۔
کنزرویٹو پارٹی میں شعبہء تعلیم کے لیڈر اسٹیفن Steffen Handal, نے اخبار داگ بلادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو ہوم ورک کے خلاف ہیں اور نہ اس کے حق میں ہے تاہم حسینی کی اس تجویز کو آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی یوتھ ونگ کی لیڈر نے اس بات پر اعتراض کرت ہوئے کہا کہ حسینی اصلموضوع سے ہٹ رہے ہیں۔
بروفلٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ درست ہے کہ اسکول اس وقت سماجی تفر قات کو کام کرنے میں ناکام ہیں لیکن کوئی بھی ہوم ورک کرنے سے اسکول میں برا طالبعلم نہیں بنتا۔یہ انفرادی سطح پر سیکھنے کی بہترین مشق ہے اس لیے ہوم ورک ختم کرنے کی تجویز کوئی اچھی تجویز نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں