آدھی رات کو گاڑی گھر میں گھس گئی

ناروے کے صوبے ہوردے لینڈ میں ایک جوڑا آدھی رات کو اچانک شور سے جاگ گیا ۔انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی ان کے گھر کی دیوار توڑ کر گھس گئی۔پولیس کا شک ہے کہ یہ حادثہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے پیش آیا۔
نارویجن اخبار برگن ٹائمز کے مطابق آدھی رات کو آرنے بو کی بیوی نے اسے جگایا جو کہ شور کی آواز سن کر جاگ گئی تھی جب گھر کا دروازہ کھولا ایک گاڑی گھر کی باڑھ توڑ کر لان میں گھس گئی تھی۔
میں نے زندگی میں بہت عجیب واقعات دیکھے ہیں لیکن ایسا منظر پہلی بار دیکھا ہے۔یہ بات آرنے نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہی۔
پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے شراب کے نشے میں گاڑی چلائی تھی۔
وہ دونوں بالکل زخمی نہیں ہوئے مگر گاڑی تباہ ہو گئی ہے اور چھت بھی ٹوٹ گئی۔ان کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر لان میں گھس گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں