آدھی رات کوچوروں نے چرچ کی گھنٹیاں بجائیں۔۔۔

رات کے سوا تین بجے اچانک علاقے کے لوگ اس وقت ہڑ بڑا کے اٹھ بیٹھے جب چرچ کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔ایا معلوم ہوتا تھا جیسے یہ گھنٹیاں کوئی چور بجا رہے ہیں۔یہ جمعہ کی صبح کا واقعہ ہے تاہم یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چور گرجا گھر سے کیا چرا کر لے گئے ہیں۔پورس گرین Porsgrunn کے ہیرو نامی چرچ میں ہر جانب چیزیں بکھری ہوئی ہیں ۔پولیس آپریشن لیڈر کے مطابق ابھی تک گرجا گھر سے دو موم بتیاں اور بائبل کا قدیم نسخہ لا پتہ ہیں ۔جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چورچرا کر لے گئے ہیں۔عینی شاہدوں کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک ویگن اور ایک ٹرالی دیکھی گئی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے ایک مشکوک مرد اور عورت کو گرفتار کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں