آدمی کو کوکاکولا کے کین میں مردہ چوہا مل گیا

آدمی کو کوکاکولا کے کین میں مردہ چوہا مل گیا

فرانس میں ایک آدمی نے کوکا کولا کا کین خریدا اور اس میں موجود پورا مشروب پینے کے بعد اس نے کین کے اندر دیکھا تو ایسی چیز نظر آگئی کہ سن کر ہی آدمی کو قے آ جائے۔ دی مرر کے مطابق 34سالہ ڈیمین نامی اس شخص کے ساتھ یہ واقع 7مارچ کو پیش آیا ہے جہاں اس نے اپنے دفتر میں پیزا اور کوکاکولا کا ایک کین منگوایا اور پورا کین ختم کرنے کے بعد جب اس نے دیکھا تو کین کے اندر مردہ چوہا موجود تھا۔

ڈیمین کا کہنا تھا کہ ”کین میں سے مشروب ختم ہونے کے بعد میں اسے کچرے کے ڈبے میں پھینکنے کے لیے اٹھا لیکن مجھے احساس ہوا کہ مشروب ختم ہوجانے کے باوجود یہ کین اتنا بھاری کیوں ہے؟ اس پر میں نے کین کے اندر دیکھا تو مجھے اس میں مردہ چوہا نظر آ گیا۔ میں نے فوری طور پر کوکاکولا والوں کو فون کال کی۔ وہ آئے اور 20منٹ تک کین اور چوہے کا معائنہ کرتے رہے اور پھر چلے گئے۔ اگلے روز انہوں نے مجھے تلافی کے طور پر کوکا کولا کے 6پیکس کی پیشکش کر دی۔ان کی طرف سے مجھے ایک لیٹر ملا جس میں لکھا تھا کہ ”چوہے کا کین کے اندر جانا ناممکن ہے۔ لہٰذا ہم نہیں مانتے کہ چوہا پہلے سے کین میں بند تھا۔ بہرحال ہم تمہیں تلافی کے طور پر کوکاکولا کے 6پیکس دینے کو تیار ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق ڈیمین نے کوکا کولا کی طرف سے یہ جواب پا کر پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے اور اس نے وہ چوہا بھی بطور ثبوت اپنے گھر کے فریزر میں سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں