آج کی تازہ خبر

از :   شازیہ طاہر   اٹلی
ہندوستان نے آج بھی جبر اور ظلم کی ان تاریک روایات کو نہیں بدلا
برہان وانی کی شہادت کے خلاف آج چوتھے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسائیں اور اب تک 2244 افراد زخمی جن میں 700 افراد شدید زخمی اور 150 افراد اپنی بنائی کھو چکے ہیں اور 35 افراد شہید ہوچکے ہیں 15 سو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بھارتی میڈیا سمیت پاکستانی میڈیا اور پوری دنیا کا میڈیا اس حوالے سے مکمل طورخاموش ہے۔ صرف سوشل میڈیا پر ہی اس کے خلاف کشمیری آواز بلند کر رہے ہیں اپیل ہے بھارتی فوج کے ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور شئیرکریں……لیکن ٹھہرئیے………
آہستہ بولئے…قوم اس وقت” سلطان” دیکھ رہی ھے یا دیکھنے کی تیاری کر رہی ھے…آپ کون ہوتی ہیں ہمیں ڈسٹرب کرنے والی…یہ کونسی نئی خبر ھے اور بھی تو کئی مسلم ملکوں میں اس وقت مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ھے اگر کشمیر میں بہہ گیا تو کیا ھوا!!!!!!!!!!!
اگر ھم یونہی ان ” چھوٹی چھوٹی ” باتوں اور “خبروں” کو دل پر لینا شروع کر دیں اور آنسو بہانا اور غم منانا شروع کر دیں تو ھمارے اوپر تو دنیا کی خوشیاں حرام ھو جائیں گی!!!پہلے ہی زندگی میں بہت پریشانیاں ہیں اگر 3،4 گھنٹے کے لئے دل بہلانے کو ہم فلمیں دیکھ لیتے ہیں یا ننگے ڈانس دیکھ لیتے ہیں یا گانے سن لیتے ہیں تو کونسی قیامت آگئی؟؟؟ آخر ساری دنیا میں ہی یہ سب ھو رہا ہے تو ہم کسی سے پیچھے کیوں رھیں!!! ھمارے مذہب میں تو ویسے بھی دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کو کہا گیا ھے…
ایک تو ھماری قوم میں دوسروں پر تنقید کا بہت رواج چل پڑا ھے…ہمیشہ دوسروں پر نکتہ چینی ھماری عادت بن چکی ہے…دوسروں کی آنکھ کا کانٹا تو ھمیں نظر آجاتا ھے لیکن اپنی آنکھ کے شہتیر سے ہم بے خبر رہتے ہیں..دراصل ہماری سوچ ہی گندی اور عریاں ہے.ایک وہ بوڑھا اوریا مقبول جان ھے جسے ایک اشتہار میں اپنی بیٹیوں سے بھی چھوٹی بچی کے لباس اور اچھل کود میں بے حیائی نظر آگئی…اس عمر  میں آکر بھی لڑکیوں کو اتنے غور سے دیکھنے پر اسے شرم نہیں آئی….استغفراللہ!!!!!
جائیے بی بی آپ بھی اپنا رستہ ناپیں اور ھمیں تبلیغ کرنے کی بجائے اپنے نماز روزے کی فکر کریں…بڑی آئی رنگ میں بھنگ ڈالنے والی!!!!!کشمیر لہو لہو ھے…ھونہہ!!!!
سارا مزا کر کرا کر دیا اس نے!!! 
اپنا تبصرہ لکھیں