آتش بازی سے آنکھیں زخمی ہونے کا امکان

ہر سال آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے کئی افراد کی آنکھیں اس موقع پر زخمی ہو جاتی ہیں۔ خواہ آپ آتش بازی صرف یکھ رہے ہوں تب بھی حفاظتی عینک کا استعمال کریں۔ ضروری ہے کہ آتش بازی کے موقع پر خواہ آپ خود آتش بازی نہ بھی چلا رہے ہوں مگر حفاظتی عینک کا استعمال ضرور کریں۔اس بات کا اعلان
کےg Directorate for civil protection and emergency plannin کے محکمہ DSB نے کیا۔ پچھلے سال نئے سال کی آتش بازی کے موقع پر پندرہ افراد کی آنکھیں زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔جس میں سے نو افراد آتش بازی دیکھ رہے تھے جب کہ چار افراد آتش بازی جلا رہے تھے۔ا س کا مطلب ہے کہ اگر آتش بازی صرف دیکھی جائے تب بھی زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔اس لیے حفاظتی گلاسز خواہ وہ سن گلاسز ہی ہوں ضرور استعمال کریں ۔ایمرجنسی اور حفاظت کے محکمے کے ڈائیریکٹر تھورلڈ Torild نے . یہ پیغام خاص طور سے نارویجن عوام کو نئے سال کے موقع پر دیاہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں