آئی سی سی جامعہ ناروےکے تحت ہونے والی خواتین کلاسز کا دو سالہ کورس مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام

الحمدللہ آئی سی سی جامعہ ناروےکے تحت ہونے والی خواتین کلاسز کا دو سالہ کورس مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پہلے عرفان القرآن کلاس کی طالبات نے قرآن کے ساتھ جڑنے کی وجہ سے جو انکی زندگی میں تبدیلیاں آئیں ان کے بارے میں بتایا جس سے ایمان تازہ ہو گیا ان تاثرات نے حاضرین کے دلوں میں قرآن کی محبت اور بڑھا دی۔ طالبات نے قرآن کی آیات پر مختلف موضوعات کے تحت اپنی بات رکھی اور یہ کہ قرآن نے ان کی زندگیوں میں کیسا سکون عطا کیا ہے۔ پھر ایڈوانس کورس معراج القرآن کی طالبات نے قرآن کے مختلف موضوعات پر مذاکرہ کیا سوال جواب کی صورت میں ۔اسکے بعد مہمان خصوصی مولانا محبوب الرحمن صاحب کا خصوصی خطاب ہوا۔ تقریب تقسیم انعامات کے بعد استاذہ سیدہ ثمینہ رضوان نے پرسوز دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام کیا۔


آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی تقریب میں تقریبا 250 خواتین اور بچیوں نے شرکت کی ۔
نئے کورس کا آغاز انشاءاللہ 21 اگست کو ہوگا۔ یہ انشاءاللہ چوتھا سیشن ہوگا۔ اللہ تعالی پڑھنے اور پڑھانے والوں کی کوششوں کو قبول فرمائے آمین

اپنا تبصرہ لکھیں