آئس لینڈ میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کا خطرہ

آئس لینڈ کے مقامی حکام نے علاقے کو خالی کروا لیا ہے۔اس علاقے میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ ہے۔آئس لینڈ جانے والے تمام سیاحوں کو آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر خبردار کر دیا گیا ہے۔منگل کے روز سے اب تک آتش فشاں پہاڑ کے نیچے تین سو زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
آئس لینڈ نیشنل کرائسس سینٹر کے مطابق آئس لینڈ کے شمال میں واقعہ باردر بنگا نامی Bardarbunga آتش فشاں پہاڑ میں سیسمک تحریک ریکارڈ کرنے کی وجہ سے علاقے میں ہائیکنگ کے لیے جانے والے سیاحوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔اس علاقے میں بہت کم آبادی ہے۔
آئس لینڈ میٹرو لوجیکل ادارے نے آتش فشاں پہاڑ کے نیچے زلزلہ کی شروعات ریکارڈ کی جو منگل تک بڑھ کر تین سو تک جا پہنچی۔ان زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر دو اعشاریہ سات تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں