یروشلم بغیر مذاکرات چھینا،اب فلسطین کی امداد روکیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

news-1514954867-5256

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد روکنے کا بھی اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یروشلم بغیر مذاکرات کے چھین لیا ہے اب فلسطین کی امداد بھی روکیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جسے ہم بلاوجہ اربوں ڈالر دے رہے ہیں بلکہ دنیا کے اور ملک بھی ایسے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم فلسطینیوں کو ہر سال کروڑوں ڈالر دیتے ہیں جس کے جواب میں نہ ہمیں سراہا جاتا ہے اور نہ ہی فلسطینی ہمیں عزت دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے امن معاہدے پر بات چیت بھی نہیں کر رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے سب سے مشکل ترین مرحلے میں ٹیبل سے ہٹ کر ہی کامیابی حاصل کی اور یروشلم کو چھین لیا ہے لیکن اسرائیل کو اس کیلئے مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ایسی صورت میں کہ جب فلسطینی امن مذاکرات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تو مستقبل میں ہم انہیں اتنی بھاری امداد کیوں فراہم کریں؟۔

اپنا تبصرہ لکھیں