گمشدہ لڑکی کی تلاش

گمشدہ لڑکی کی تلاش

ہفتہ کے روز لا پتہ ہونے والی سولہ سالہ نارویجن لڑکی زبردست تلاش کے باوجود بھی بازیاب نہ ہو سکی۔گمشدہ کم سن لڑکی کی بازیابی کے لیے حکام کی دوڑ دھوپ جاری ہے۔ تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر شکاری کتے اور دیگر افراد سرگرم عمل ہیں ۔سولہ سال کی سگرد اپنی دوست سے ملاقات کے بعد گھر واپس آ رہی تھی۔جب وہ لڑکی مقررہ وقت پر گھر ن پہنچی اسکے والدین نے موبائیل پر اس سے رابطہ کیا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا۔انہوں نے اسے تلاش کرنا شروع کیا تو پڑوس میں واقع کنڈرگارٹن میں لڑکی کی جرابیں جوتے اور موبائیل ملا۔انہوں نے فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس نے فوری طور پر  اسے کتوں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ہوئی۔دو تین روز بعد بھی اس تلاش کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ NRK نیوز کو ایک بیان میں پولیس کے افسر نے یہ خدشہ طاہر کیا ہے کہ شائید لڑکی کو گاڑی میں اغوا کیا گیا ہے۔تاہم کنڈر گارٹن سے باہر اس بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں