کیا واقعی مولانا طارق جمیل نے نکا ح پڑھانے کے 10لاکھ روپے لیے ؟خود ہی حقیقت بیان کردی

کیا واقعی مولانا طارق جمیل نے نکا ح پڑھانے کے 10لاکھ روپے لیے ؟خود ہی حقیقت بیان کردی

 مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھانے کے عوض دس لاکھ روپے لینے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کے لیے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبی ﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے یہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟ اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیا تھا۔ شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا طارق جمیل کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ ایک طرف جہاں اتنی پ±ر تعیش شادی کرنے پر صنعتکار اور ان کے اہل خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا وہیں دوسری جانب نکاح کے لیے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے لینے پر مولانا طارق جمیل بھی ہدف تنقید تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں