آئیں جوڈو ماسٹر سے گرنا سیکھیں۔
گرنا ہے تو ٹھیک سے گریں کہیں چوٹ نہ لگے۔
اپنے بچوں کو ٹھیک طریقے سے گرنا سکھائیں۔
جوڈو ماسٹر نے بتایا کہ اکثر جب ہم گرتے ہیں ہمیں اس لیے بھی چوٹ لگتی ہے کیونکہ ہمیں گرنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم گرتے ہین دھیان رکھیں کہ اپنی کہنیاں اور گھٹنے موڑ لیں اور سر اوپر رکھیں۔میری سات سالہ بیٹی جسے میں جوڈو بھی سکھاتا ہوں وہ جب بھی گرتی ہے اسے چوٹ نہیں لگتی کیونکہ اسے گرنا آتا ہے آپ بھی اپنے بچوں کو ٹھیک سے گرنا سکھائیں۔
ہلدے اور ایلوس پیریز کرستیانسند میں ایک جوڈو سینٹر چلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ درست طریقے سے گرنے کی تکنیک لوگوں کو بازو اور ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹنے سے بچا سکتی ہے۔