کیا آپ کو معلوم ہے ملکہ برطانیہ صرف اتوار کے روز اپنے پرس میں پیسے رکھتی ہیں کیونکہ اس روز وہ۔۔۔

42

کانوے سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی کئی حیران کن عادات منظرعام پر آ چکی ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے پرس میں لپ اسٹک، آئینہ، نظر کا چشمہ اور ایک فاﺅنٹین پین رکھتی ہیں، اور یہ بھی کہ جب انہوں نے کسی شخص سے جاری ملاقات کو ختم کرنا ہو توزبان سے اسے جانے کو نہیں کہتیں بلکہ اپنا پرس میز سے اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیتی ہیں جس سے ملاقاتی سمجھ جاتا ہے اور اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ اسی طرح ان کی ایک عادت یہ بھی ہے کہ وہ صرف اتوار کے روز اپنے پاس نقدی رکھتی ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اتوار کے روز وہ عبادت کے لیے چرچ جاتی ہیں اور انہیں چرچ میں چندہ دینا ہوتا ہے چنانچہ وہ اپنے پرس میں رقم ساتھ لے کر جاتی ہیں۔ملکہ کی نفاست کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بٹلر چرچ میں ساتھ لیجانے کے لیے انہیں 5یا 10پاﺅنڈ کا نوٹ اچھی طرح استری کرکے دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں