کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 11 زخمی

کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 11 زخمی

بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت جہاز میں 20 افراد موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق او این جی سی گروپ کا تجارتی جہاز ساگر بھوشن کوچن شپ یارڈ پر گزشتہ ایک ماہ سے لنگر انداز تھا ۔ جہاز کے مرمتی کاموں کے دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو شپ یارڈ کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔
سٹی پولیس کمشنر ایم پی دنیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیںاور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ ’ ہمیں یقین ہے کہ جہاز پر دھماکے کی وجہ سے ٹینک میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں