بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں چوروں نے کورونا مریض کے گھر کا صفایا کردیا، حکام نے گھر کو سیل کیا ہوا تھا اور اسی بات کا چوروں نے فائدہ اٹھایا۔
جمشید پور شہر میں ایک سکول ٹٰیچر کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہے۔ اس کے گھر کو حکام نے کورونا کی وجہ سے سیل کیا ہوا تھا، اسی بات کا فائدہ اٹھا کر چور اس کے گھر میں گھس گئے۔
چوروں نے واردات انجام دینے سے پہلے گھر میں مٹن پکا کر خوب دعوت اڑائی اور اس کے بعد 50 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے۔
اہلخانہ کو اس واردات کا تب پتا چلا جب وہ گھر کو دیکھنے کیلئے گئے، حکام نے کورونا کی موجودگی کی وجہ سے گھر کو سیل کر رکھا تھا۔ چوروں نے ٹیچر کے گھر میں چوری تو کرلی ہے لیکن جب انہیں کورونا کے حوالے سے خبر پہنچے گی تو یقیناً ان کے دل ایک بار تو ضرور دہل جائیں گے۔