کم عمر بچوں میں خودکشی کی سوچ اور ارادوں میں اضافہ

اس سال تیرہ سال سے کم عمر بچوں میں خودشی کے موضوع پر گفتگو کرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔اس سال موسم گرماء کی چھٹیوں میں ریڈ کراس تنظیم کو ایسے لا تعداد کم عمر بچوں کی کالز موصول ہوئیں جو کہ خودکشی یا خود سوزی کے موضوع پر گفتگو کرنا چاہتے تھے۔
ریڈ کراس کی سر براہ نائیل کونگ ہاؤگ Nelli Kongshaug, کے مطابق خودکشی کے رجحان کا مسلہء اب صرف نو جوانوں میں ہی نہیں بلکہ یہ رجحان اب کم عمر بچوں میں بھی فروغ پا رہا ہے۔اس لیے اسے کنٹرول کرنا ہر عمر کے بچوں میں ضروری ہے خواہ وہ تیرہ برس کے بچے ہوں یا سولہ برس کے نو جوان۔
انہوں نے اسرجحان کی وجوہات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرماء کی چھٹیوں کی وجہ سے بچے اپنے اسکول کے دوستوں سے دور ہو جاتے ہیں اور تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ان میں خود کشی یا خود سوزی جیسے خیالات جنم لیتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں