طاہرہ شیخ
کرٹیکل تھنکنگ کو میٹا تھنکنگ بھی کہا جاتا ہے، یعنی سوچ کے بارے میں سوچنا۔
جس ماحول میں ہم پلے بڑھے ہیں، ہمارے خاندانی روایات اور اقدار—یہ سب ہماری سوچ پر مختلف طرح کے تعصبات (biases) پیدا کرتے ہیں۔
مثلاً ہیلُو ایفیکٹ:
اگر ہمیں لگے کہ کوئی شخص بات چیت میں بہت اچھا ہے، تو ہم یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ وہ ذہین بھی ہوگا، علم بھی رکھتا ہوگا، اور دوسروں کا نقطۂ نظر بھی خوب سمجھتا ہوگا۔ لیکن یہ اندازہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہم کسی ایک خوبی کو دیکھ کر دوسرے تمام اوصاف خود ہی نہ مان لیں۔ پہلے سوچیں، جانچیں، پھر فیصلہ کریں—تاکہ آپ دوسروں کے بارے میں بہتر اور منصفانہ رائے قائم کر سکیں۔
یہی صلاحیت آپ کی زندگی کے بہت سے شعبوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اور یہی کرٹیکل تھنکنگ ہے۔

Recent Comments