چینی عدالت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دانستہ طور پر کورونا وائرس کی بیماری چھپانا ایک فوجداری جرم ہے اور ایسا کرنے پر موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیماری کو چھپانے سے ہر قیمت پر اجتناب کریں۔ ایک اخبار کے مطابق ایسا کرنے کی معمول کی سزا دس برس ہے لیکن انتہائی صورت میں عمر قید یا سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔ چین میں اس وائرس کی وباءسے ہزاروں افراد نمونیا بیماری میں مبتلا ہیں۔